کوئٹہ پولیس کی پرائیویٹ گن مینوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

0
37
crime karachi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

کوئٹہ پولیس نے پرائیویٹ گن مینوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ائیرپورٹ پولیس کوئٹہ نے کاروائی کی ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ پولیس پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے ،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پرائیویٹ گن مینوں کو گرفتار کیا جن سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے ملزمان پر مقدمات درج کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں حاجی محمد ولد داد نور سکنہ پشتون آباد ،امان اللہ ولد اختر محمد سکنہ پشتون آباد ،سلطان زیب ولد عبد الستار سکنہ قلعہ عبداللہ ،عبید اللہ ولد حاجی عبدالکریم سکنہ کوئٹہ ،محمد آصف ولد محمد اشرف سکنہ سٹلایٹ ٹاون کوئٹہ ،عبدالعلی ولد عبد الغنی سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ،سید جان ولد رفیع سکنہ بائی پاس کوئٹہ شامل ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے کوئٹہ پولیس نے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا تھا کہ وہ پرائیویٹ گن مین نہ رکھے

علاوہ ازیں تھانہ نیو سریاب نے کاروائی کی اور منشیات (چرس) اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے، تھانہ نیو سریاب نے کاروائی کرتے ھوئے ملزم رحمت اللہ ولد سردار محمد کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد ہوئی مزید تفتیش کیلئے حوالے انوسٹی گیشن اسٹاف کیا گیا. جبکہ ایک اور کاروائی کر تے ہوئے ملزم محمد کامران عادل ولد نور احمد کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ایک پسٹل 9mm برآمد ہوئی جس پر13/Dآرمز آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا ایک عدد جعلی انٹیلی جنس ادارے کی سروس کارڈ بھی برآمد ہوا جس سے اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرتاتھا جسپر علیحدہ مقدمہ فرد نمبر 163/22بجرم 468-171 ت پ درج رجسٹر کیا گیا

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

Leave a reply