نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نیرہ نور سے ہیں بہت ہی متاثر. انہوں نے نیرہ نور کے لئے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ مجھے ان کی وفات پر دلی افسوس ہے. انہوں نے نیرہ نور کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کو بھی اس ٹویٹ میں یاد کیا. انہوں نے لکھا کہ ” مجھے اپنی زندگی میں جو حقیقی اعزاز حاصل ہوا وہ یہ تھا کہ مجھے نیرہ نور جی کے ساتھ بیٹھنے اور گہری، بامعنی گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ نیرہ نور ایک ایسی آواز کی مالک تھیں جس نے شاعری کو زندگی بخشی، وہ آواز جو ہمیشہ زندہ رہے گی”۔قرۃ العین بلوچ نے نیرہ کو خوبصورت الفاظ کے زریعے یاد کیا تو ان
کے مداحوں نے بھی نیرہ نور کی شان میں کمنٹس کئے اور کہا کہ نیرہ نور کی وفات پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے. یاد رہے کہ بلبل پاکستان لیجنڈری گلوکارہ نیرہ نور چند روز قبل 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی تھیں ان کی طبیعت کچھ بہتر نہ تھی اور گھر میں ہی ٹریٹمنٹ لے رہی تھیں. ان کے انتقال کی خبر ان کے پرستاروں پر بجلی بن کر گری. نیرہ نور نے کمال انداز میں غزلیں گائیں انہوں نے فلمی ہیروئینز کو بھی اپنی آواز دی ان کے گیت غزلیں نغمے سب آج تک زبان زد عام ہیں.