شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کو اپنے سعودی عرب اور ایران کے دوروں اور وہاں کی قیادت سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرامن جنوبی ایشیا کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور 80 لاکھ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور انہیں چھپانے کیلئے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کردی گئی ہے

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشیں ہمیشہ سود مند ثابت ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کیلئے یکساں مفید رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے حوالے سے کہا کہ پاک امریکہ مشترکہ کوششوں سے 40 سال طویل محاذ آرائی ختم ہونے جارہی ہے، پاکستان خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے

Comments are closed.