اسلام آباد ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ،نو مئی احتجاج کے تناظر میں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کر دی گئی،
ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون شاہ نے سماعت کی ،دوران سماعت شاہ محمود قریشی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،سینئر وکیل علی بخاری کی عدم موجودگی کے باعث آج دلائل نہ ہو سکے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے سے پورے عالم اسلام میں اضطراب کی کیفیت ہے مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی جواز نہیں اسلامو فوبیا کا ٹرینڈ بڑھتا ہوا رجحان ہے جب تحریک انصاف کی حکومت تھی اس مسئلے کی ہم نے نشاندہی کی تھی معاملہ اقوام متحدہ تک گیا اس وقت پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ایسا اظہار رائے جو کسی کی دل آزاری کرے اور کسی کی جان خطرے سے دوچار کرے قابل قبول نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے موجودہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ڈیفالٹ کا خطرہ تو ٹل گیا سوال یہ ہے چند ماہ بعد کیا ہو گا یہ کوئی حل نہیں ہمیں اس کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا ماضی میں بھی ہم نے کئی معاہدے کئے جن کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے یہ ایک اور ایسا شاخسانہ ہو گا۔
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو