پرویز الہی کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج

ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی
0
48
pmlq

انسداد دہشت گردی عدالت ، پرویز الہی کے گھر ریڈ کے دوران پولیس پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ اس مقدمہ میں پرویز الہی کو گرفتار نہیں کیا ، پرویز الہی دیگر مقدمات میں گرفتار ہوئے ،جب گرفتاری نہیں ڈالی تو مقدمہ کا ریکارڈ کیسے پیش کریںپرویز الہی کی درخواست ضمانت قبل از وقت ہے،عدالت نے حکم دیا کہ گرفتاری نہ ڈالنے کا ریکارڈ ہی پیش کر دیں

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانت پر سماعت کی ،ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ نمبر 1150/23 درج ہے ،پرویز الہی اور دیگر پر پولیس پارٹی پر حملہ اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے گرفتار ہونے پر اس مقدمہ میں عدم پیشی پر پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج ہوئی

دوسری جانب عسکری ٹاور حملہ اور جلاو گھیراو کے دیگر مقدمات ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کر لئے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ اور پولیس کی گاڑیوں کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23اور مقدمہ نمبر 1280 تھانہ گلبرگ میں درج ہیں

چند دن قبل چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،

پرویز الہیٰ گرفتار ہوئے تو اسکے لئے تحریک انصاف نے نہ تو کوئی احتجاج کیا، نہ کوئی ملاقات کے لئے گیا، نہ عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ہوتے ہیں اسلئے پرویز الہیٰ افسردہ ہیں، پرویز الہیٰ آنیوالے چند دنوں میں اہم فیصلہ کر لیں گے،

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply