وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیگال کے ہم منصب احمد وبا سے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیگال کے ہم منصب احمد وبا سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال،خطے میں امن وامان کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کیلیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا،پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،بھارتی فورسز کشمیری بچوں اور نوجوانوں کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ،
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات جنیوا میں جاری ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے سبب انسانی جانوں کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں 5اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے ،صورتحال اس قدر تشویشناک ہے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ،میڈیکل سٹاف کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ،عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر جنیوا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی ،ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 42ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کےسامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے،
پیر کو جنیوا سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوا ہے‘ہم عرصہ دراز سے جو کہتے آئے ہیں آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے آغاز میں اس کا اظہار ہوا ہے۔ اگلے دو یوم میں ہمیں ہیومن رائٹس کونسل ، انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور این جی او ز کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کا نکتہءنظر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا‘آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے.
کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ
سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
مسلسل 37 ویں روز بھی مقبوضہ جموںو کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ، تمام مارکیٹیں بند رہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل رہی۔ انٹرنیٹ ، موبائل اور لینڈ لائن سروس بند رہی اور مقبوضہ وادی کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع رہا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش کا دورانیہ پچھلی تمام حدوں کو کراس کر گیا ہے۔د کن ہیرالڈ نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 5اگست کو بند کی گئی تھی۔ اتوا رکے دن سروس کو بند ہوئے 840گھنٹے ہو چکے تھے
یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو