قریشی نے کیا چین میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں بھارتی سازشوں کو کیا بے نقاب، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں ایک ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کر رہا ہے،بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے،ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیاہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف معاملے پر ہمارا نکتہ نظر امریکا کے سامنے ہے،امید کرتےہیں امریکا پاکستان کا نکتہ نظر سمجھتے ہوئے تعاون کرے گا،پاکستان کےاقدامات پر امریکا کو پاکستان کی معاونت کرنی چاہیے،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں13سے 18اکتوبر کے دوران ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے سالانہ اجلاس(پلینری سیشن) میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ 16اکتوبر کو ہوجائے گا ۔

قومی اخبار روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق چین ، ملائشیا اورترکی کی حمایت پاکستان کودستیاب ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے امکانات نہیں ہیں تاہم گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس اجلاس میں پاکستان کو کڑے جائزے سے گزرنا ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

Comments are closed.