وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پرتاجکستان روانہ:ہوں گی وہاں:اہم ملاقاتیں اہم باتیں

0
28

اسلام آباد:وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پرتاجکستان روانہ:ہوں گی وہاں:اہم ملاقاتیں اہم باتیں ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے ہیں جہاں اس دورے کے دوران اہم ملاقاتوں کے ساتھ اہم معاملات بھی زیربحث آئیں گے

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گےجہاں وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور افغان امن عمل ،تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، یہ بھی بتایا جارہاہے کہ وزیر خارجہ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی صورتحال پر یکساں لائحہ عمل اختیار کرنے اور ایس سی او ممبر ممالک کے درمیان کثیرا لجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گا

Leave a reply