مزید دیکھیں

مقبول

وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے رابطہ،زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ترکی کو بڑی پیشکش کر دی

وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے رابطہ،زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ترکی کو بڑی پیشکش کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولوسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،شاہ محمود قریشی نے پاکستانی حکومت و عوام کی جانب سے ترک حکومت سے اظہار یکجہتی کیا،ٹیلی فونک رابطہ میں ترکی کےشہر ازمیر میں آنےوالےشدید زلزلے اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زلزلے میں 804 افراد زخمی ،17 سے زائد عمارت کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام 2005 کے زلزلےمیں ترکی کی امداد نہیں بھولے ،پاکستانی عوام وحکومت مشکل وقت میں ترک بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے،

شاہ محمود نے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئےامدادی ٹیمیں اور فیلڈ اسپتال بھجوانےکی پیشکش کر دی جس پر ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سر دست ہمیں کسی مادی معاونت کی ضرورت نہیں،ضرورت ہوئی تو ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی پیشکش پہلے قبول کریں گے،

ترک وزیر خارجہ نے امداد کی فراہمی کی پیشکش اورنیک تمناؤں کے اظہار پر پاکستانی قیادت وعوام کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ ترک حکومت زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

ترکی میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے ۔ ازمیر اور سفر حصار شہر میں متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ زلزلے کے بعدریسکیو کا کام جاری ہے۔ ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترک حکام کے مطابق زلزلے سے ازمیر شہر زیادہ متاثر ہوا، جہاں عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔ زلزلے کے بعد سطحِ سمندر بلند ہوگئی، جس سے پانی شہر سفر حصار میں داخل ہوگیا۔ سیلابی صورتحال سے متعدد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے۔

زلزلے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر شہریوں کی امداد کے لیے اداروں اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترکی میں زلزلے سے تباہی کے بعد امدادی کام جاری،24 اموات

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan