ایس پی اقبال ٹاؤن کی پولیس سرکل کے ساتھ کرائم میٹنگ

0
38

ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سمن آباد سرکل کے ساتھ کرائم میٹنگ۔میٹنگ میں ڈی ایس پی سمن آباد، انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران کی شرکت، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے سمن آباد سرکل کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی سمن آباد، انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران کی شرکت، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے.

اجلاس میں اشتہاری ملزمان، سابقہ ریکارڈ یافتگان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی، مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پریکسو کرنے اور چالانی تناسب بہتر بنانے کے بھی احکامات جاری کر دی گئی .تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے شناخت پریڈ کروانے سمیت اہم ہدایات جاری کی گئیں

ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ سرکل افسر اور انچارج انویسٹی گیشنز عوام الناس کے مسائل کو میرٹ پر فوری حل کریں.تفتیشی افسران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میرٹ پر تفتیش جلد از جلد مکمل کریں

Leave a reply