شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی زمہ ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اے پی ایس حملے کی ذمہ دار ہے، ٹی ٹی پی نے پیپلز پارٹی کی ریلیوَ ، چوھدری اسلم سمیت متعدد اداروں میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہے اور شاہ محمود قریشی ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملے ہیں

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ اس کا مطلب ہے کہ ان تمام حملوں میں پی ٹی آئی بھی ملوث ہے؟

شرجیل میمن کی ٹویٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے میمن صاحب نے شہد پی کر ٹوئیٹ کردیا ہے انہیں یہ نہیں پتا کہ TTP تحریک طالبان پاکستان ہے اور ملکی سیکورٹی فورسز اس لعنت کو پاکستان سے ختم کر چکی ہیں اور مخدوم شاہ محمود قریشی جن سے قطر میں ملے وہ TTA تحریک طالبان افغانستان ہیں ،اور یہ ملاقات امریکہ افغان مذاکرات کے لئے تھی

واضح رہے کہ عزیر بلو چ جے آئی ٹی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں گرما گرمی جاری ہے، علی زیدی نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد پریس کانفرنس کی جس کے بعد پی پی رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس کی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے

علی زیدی عدالت پہنچ گئے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

جے آئی ٹی رپورٹ، کس نے کہا تھا کہ سندھ پولیس دستخط نہیں کر رہی؟ علی زیدی ویڈیو سامنے لے آئے

Comments are closed.