بریکنگ : قصور میں مبینہ طور پر قرآن جلانے کا واقعہ ، علاقے میں شدید کشیدگی

قصور میں مبینہ طور پر قرآن جلانے کا واقعہ ، علاقے میں شدید کشیدگی

باغی ٹی وی : قصور میں ایک عورت نے مبینہ طور قرآن پاک کو نذر آتش کردیا.باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قصور کے علاقے پیرو والا میں ایک عورت نے مبینہ طور پر قرآن پاک کو آگ لگا کر جلا دیا . یہ خبر علاقے میں‌ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی .
اس واقعے کے فورا علاقے میں پولیس اور سکیورٹی کے ادارے پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعے کی ملزم کو حراست میں لے لیا اور گرفتار کر کے اس عورت کو اپنے ساتھ لے گئے

باغی ٹی وی کے مطابق خبر کے بعد میڈیا کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے ، واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کا ماحول ہے لوگوں میں اس واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے .

باغی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس عورت کا ذہنی توازن درست نہیں‌ہے .جب کہ اس عورت کے تین بچے ہیں‌.واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے اس بارے کچھ نہیں‌کہا گیا.

Comments are closed.