گرو رام دیو نے جے این یو طلباء کے ساتھ یکجہتی پر دیپیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

بھارت کے مشہور یوگا گرو رام دیو نے بالی ووڈ کی معروف سپر سٹا ر اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے احتجاج میں شرکت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

دپیکا پڈوکون نے رواں ماہ 5 جنوری کو نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی تھی

دپیکا نے حملے کا شکار طُلبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا جبکہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کی بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی بھرپور حمایت کی تھی

ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق گرو رام دیو نے دپیکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ دپیکا کو کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے بھارتی سیاسی اور سماجی مسئلوں کوجاننا چاہیے انہیں چاہیے کہ وہ میرے جیسے کسی انسان کو اپنا مشیر رکھ لیں تا کہ انہیں بھارتی مسئلوں سے متعلق اصل حقیقت اور اندرونی کہانی معلوم ہو سکے

رام دیو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ نے کہہ دیا ہے کہ اس نئے بل کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ کسی سے شہری حقوق چھین لیے جائیں گے اس بل کا مقصد شہریت دینا ہےمگر پھر بھی ابھی تک بہت سے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں

اس نے بھارتی متنازع سٹیزن شپ بل کی حمایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ نئے بل کی صحیح سے سمجھ بوجھ نہیں رکھتے وہ بھی بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی کے خلاف نا مناسب زبان استعمال کر رہے ہیں

رام دیو نے کہا کہ کچھ لوگ اس بل کی مخالفت میں اتنے پاگل ہو گئے ہیں کہ وہ ’جناح والی آزادی‘ کے نعرے لگا رہے ہیں یہ نعرہ کہاں سے آیا ہے ؟ اس قسم کے احتجاج قومی سلامتی اور بھارت کی اصل شکل کو ختم کر رہے ہیں

رام دیو کے مطابق بھارت میں 2 کروڑ لوگ غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں

Comments are closed.