کراچی میں صبح 8 سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی
کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے انفرا اسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن کے سبب ضلع شرقی اور ملیر کے متعدد علاقوں میں آج گیس بند رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اتوار کی صبح کراچی ٹرمینل پر گیس انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے سبب بحالی کی سرگرمی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی یا گیس کی فراہمی بند ہو جائے گی۔
شہر کے جو علاقے اس دوران متاثر ہوں گے ان میں گلشن بلاک 3، 4، 6 اور 7، ابوالاصفہانی روڈ، میٹروول 3، ملک سوسائٹی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، کے ڈی اے سوسائٹی، الآصف اسکوائر، کوئٹہ ٹاؤن، ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے 14 سے 21 بلاک شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس بھی اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ والا معاملہ کررہا ہے اور گیس بارے اس طرح کہنا عوام کو دھوکہ دینا ہے علاوہ ازیں ناصرف کراچی بلکہ ملک بھر میں یہ مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے