گذشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والی سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر کے ٹویٹس کر رہی ہیں اور مقدس مقامات کے بارے میں مداحوں کو گائیڈ کرتی اور ان مقامات پر ہونے والی کرامات کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں
مقام جبل رخمت پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے جبل رحمت کیوں کہتے ہیں اور اس مقامات کا مقام و مرتبہ کیسے حاصل ہوا رابی جبل رحمت پر موجود ہیں اور انہوں نے جبل رحمت کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ جبل رحمت کی تاریخ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوتی ہے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ جبل رحمت پر قبول ہوئی تھی
اور نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا آخری خطبہ جسے خطبہ حجۃ الوداع کہا جا تا ہے اسی مقام پر دیا تھا رابی نے کہا اس خطبہ میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نصیحتیں کیں تھیں جو باتیں کہیں تھیں ہمیں ان کے بارے میں سوچنا چاہیے ان باتوں پر غوروفکر کرنا چاہیئے
انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں یا د کرتے ہوئے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخری خطبے میں فرمایا تھا کہ کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں اور گورے کو کالے پر اور نہ ہی کالے کو گورے پر کوئی فوقیت حاصل ہے بلکہ اللہ کے نزدیک وہی زیادہ عزت دار ہے جوزیادہ پرہیز گار ہے
کیلی گرافی پر تنقید کرنے والوں کو رابی پیر زادہ کا کرارا جواب
انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ہو کر یہ چیزیں بھول گئے ہم کہتے ہیں فلاں نے یہ کیا رابی کی پینٹنگ اپنی نہیں ہے فلاں ایسا ہے انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا ہم کون ہیں بھئی ہم کیسے ایسے کسی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں
رابی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دوسری چیز جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبل رحمت پر کھڑے ہو کر کہی وہ یہ کہ دین اسلام آج مکمل ہو گیا ہے نہ ہی اب کوئی آسمانی کتاب آئےگی نہ کوئی پیغمبر آئے گا دین اسلام مکمل ہو گیا ہے
جبلِ رحمت جہاں خطبات الوداع ہوا تھا۔
This is the mountain where Adam was forgiven by Allah SWT. A place of mercy and meditation. Worth a visit.Hamd download https://t.co/uLNKXLWzxh pic.twitter.com/SxguAAmhJq
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 1, 2020
اس خطبے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کو گواہ بناتے ہوئے کہا اللہ آپ گواہ رہنا آج میں نے آپ کا دین مکمل کر دیا اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا اور اس کے بعد حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ غمگین ہو گئے کیونکہ انہیں پتہ چل گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ الفاظ کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب جہان فانی سے جانے والے ہیں
رابی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں بہت اچھا لگ رہا ہے بہت کچھ سیکھنے اور سوچنے کو کو مل رہا ہے انہوں نے مداحوں کو کہا کہ وہ سب کچھ ان سے اس لئے شئیر کر رہی ہیں تاکہ وہ سب بھی یہی کچھ سوچ سکیں جو وہ سوچ رہی ہیں
انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی کا گند اپنے ذہنوں پر سوار کر کے پھیلاتے ہیں تو کسی کی نیکی کیوں نہیں پھیلا سکتےاس پر اعتراضات کیوں کرتے ہیں انہوں نے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ اسلام کو پھیلانے میں مدد کیجئے اور میرے لئے بہت سی دعائیں کیجیئے گا جزاک اللہ کہتے ہوئے ان کی اپنی پڑھی ہوئی حمد میں گنہگار ہوں مولا معاف تو کر، میرے دل سے بدی کو صاف تو کر
پر اپنی ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے جبل رحمت کے مزید کچھ مناظر مداحوں کے لئے شئیر کئے
رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
رابی پیر زادی نے مزید کچھ تصاویر شئیر کیں جو انہوں نے عمرے کے دوران مختلس مقامات پر لیں مدینہ منورہ میں لیں گئیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے زیادہ خوش قسمت کون ہوگا سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در پر پہنچ گئی ساتھ ہی دعائیہ اشعار بھی لکھے

بدر کے مقام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے جنگ بدر کی ہسٹری مختصراً لکھی کہ جنگ بدر کا مقام ہے جنگ بدر پہلی بڑی اور اہم ترین جنگ جو مسلمانوں نے لڑی جمعہ کے دن 17 رمضان المبارک 2 ہجری کو 313 مجاہدین اسلام پر مشتمل گروہ نے قریش کے 1000 فوج کے ساتھ مقابلہ کیا اور مسلمانوں کو اس جنگ میں بڑی فتح حاصل ہوئی

اور اس مقام پر اس جنگ میں 14 صحابہ نے جام شہادت نوش کیا








