رابی پیر زادہ نے کورونا وائرس پر پینٹنگ بنا دی
گذشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرازادہ نے کورونا وائرس پر ایک نجی ٹی وی چینل کی فرمائس پر پینٹنگ بنا دی
باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کی وجی سے پوری دنیا پریشان ہے اس عالمی وبا نے پوری دنیا کے لوگوں میں خو ف و ہراس پھیلا رکھا ہے جہاں متعدد معروف شخصیات عوام میں کورونا سے حفاظت کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات ویڈیو ، نوٹ اور گانوں کے ذریعے شئیر کر رہے ہیں وہیں رابی پیرازادہ نے کورونا وائرس پر ایک نجی ٹی وی چینل کی فرمائس پر پینٹنگ بنا دی
ایک چینل نے کہا کرونا وائرس پر پینٹنگ بنائیں۔ مجھے جو سمجھ آیا بنا دیا۔ چلیں آج پھر استغفار کی ایک تسبیح پڑھیں۔
A channel asked me to paint something about corona virus. Lets recite “astaghfiruAllah”#chotisibaat pic.twitter.com/6PgpUn9sTe— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 18, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرازدہ نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ پینٹنگ بنا رہی ہیں نہایت خوبصورت پینٹنگ میں معافی مانگنے کی طرح ہاتھ جڑے ہوئے ہیں اور ان پر استغفراللہ لکھا ہوا ہے
رابی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک چینل نے کورونا وائرس پر پینٹنگ بنانے کی فرمائش کی مجھے سمجھ نہیں آیا کیا بناؤں
انہوں نے پینٹنگ میں استغفراللہ لکھ کر اپنے مداحوں سے کہا کہ چلیں آج پھر استغفار کی ایک تسبیح پڑھیں
اس سے پہلے رابی نے کورونا کے حوالے سےایک نظم بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی
I still believe this https://t.co/jAd1NlkmJ2
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 19, 2020