رابی پیرزادہ نے دنیا بھر کوخوف میں مبتلا کرنے والے جان لیوا کورونا وائرس کا آسان روحانی علاج بتادیا
باغی ٹی وی: رابی پیرزادہ نے دنیا بھر کوخوف میں مبتلا کرنے والے جان لیوا کورونا وائرس کا آسان روحانی علاج بتادیا گذشتہ روز رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ،کرونا کا نہایت آسان علاج ، کے عنوان والی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ایک نظم پڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں
Can people spread coronavirus after they recover? Yes they can easily… listen to me… Allah is the greatest…
Words by Rehan Tahir
کرونا کا نہایت آسان علاج pic.twitter.com/l6AOKjF2HQ— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 29, 2020
اس نظم کے اشعار کچھ اس طرح سے رابی نے پڑھے
نمازیں پڑھو تم تلاوت ’’کرونا‘‘
گناہوں کو چھوڑو عبادت ’’کرونا‘‘
کرونا تمہارا نہ کچھ کر سکے گا
کرونا کے خالق کی اطاعت ’’کرونا‘‘
پریشان کیوں پو خدا ہے تمہارا
دعاؤن سے اپنی حفاظت ’’کرونا‘‘
اٹھو!چھوڑ دو کفر کی پیروی اب
غلامی سے نکلو قیادت ’’کرونا‘‘
نبی کی محبت میں داڑھی بڑھا کر
نبی جیسی اپنی شباہت ’’کرونا‘‘
اگر چاہتے ہو دلوں میں حلاوت
نگاہوں کی بھی تم حفاظت ’’کرونا‘‘
کراونا کا یہ بھی ہے پیغام ’’طائر‘‘
فدا رب کی چاہت ہے چاہت ’’کرونا‘‘
ویڈیو کے کیپشن میں رابی نے لکھا کہ کیا لوگوں میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد یہ ریکور ہو سکتا ہے جی ہاں آسانی سے ہو سکتا ہے مجھے سنیں اللہ بہت بڑا ہے
یہ نظم ریحان طاہر نے تحریر کی ہے
واضح رہے جان لیوا کورونا وائرس پاکستان میں بھی داخل ہوگیا ہے اس جان لیوا وائرس کے باعث خوف کی فضا قائم ہے۔ پاکستان میں اب تک چار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے