رابی پیرزادہ نے اپنے گناہوں کا پھر اعتراف کرتے ہوئے اللہ اور اپنی قوم سے معافی مانگی ہے، رابی پیرزادہ نے اپنے تازہ ویڈیوپیغام میں اپنے گزشتہ اعمال کا اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے تنہائی میں اللہ کی بہت زیادہ نافرمانی ہوئی ،مجھے دنیا میں تو اس کی سزا مل گئی ،مجھے کل قیامت کے دن کی فکر اللہ تعالیٰمجھے اس دن معاف کردیں
https://www.facebook.com/dqudrat/videos/712560319248478/
ذرائع کے مطابق اپنے ویڈیوپیغام میں رابی پیرزادہ نے عوام الناس سےقرآن وسنت کی مدد سے اپنے ماضی کی زندگی کے بارے میں بہت خوبصورت انداز سے احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے اللہ کی بہت زیادہ نافرمانیاں ہوئی ہیں، لیکن یہ معاملہ میرے اورمیرے اللہ کے درمیان تھا ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے اپنے کیے پر بہت زیادہ شرمندگی ہے
اپنے ویڈیوپیغام میںرابی پیرزادہ نے بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی تو ہوئی لیکن مجھے دکھ اس بات کا ہےکہ لوگ مجھے طرح طرح کے طعنے دینے لگے ،کوئی مجھے کہنے لگے کہ اب رابی حج کرنے جارہی ہے ، کوئی کہتا کہ رابی کےلیے معافی نہیںہے، رابی پیرزادہ کہتی ہیںکہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰان کی مرضیوں کے پابند ہیں
رابی پیرزادہ قران کی اس تاریخی آیت کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیںکہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں کہا کہ میں شرک کرنے والوں کو معاف نہیں کروںگا اس کے علاوہ میںجسے چاہوںمعاف کردوں،پھر اللہ تعالیٰکہتے ہیںکہ اللہ تعالیٰاپنی رحمت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیںکہ میری رحمت سے مایوس نہ ہوں
رابی پیر زادہ کہتی ہیںکہ میںنے شرک نہیںکیا میںایک اللہ کومانتی ہوں اس کےرسول پر پورا پورا ایمان ہے، مجھے اپنے رب پر پورا بھروسہ ہے کہ اللہ تعالیٰمجھے معاف فرما دیں گے
رابی پیرزادہ اس موقع پر اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکھیں اور کہتی ہیںکہ مجھے بہت زیادہ احساس ہے کہ میں نے اپنے اللہ کی نافرمانی کی جس کی مجھے اس دنیا میںسزامل گئی لیکن مجھےدکھ اس بات کا ہے کہ مجھے انشاء اللہ میرے اللہ تو معاف کردیں گے لیکن میرے اپنے مجھے ابھی تک طعنے دے رہے ہیں ،میںیہ معاملہ بھی اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں
رابی پیرزادہ کہتی ہیںکہ میں نے اپنے اللہ سے وعدہ کیا ہےکہ میںاپنی باقی زندگی قرآن وسنت کے مطابق گزاروںگی ، اب مجھے پریشان نہ کریںاور میرے اورمیرے اللہ کے درمیان معاملے میںخدارا مداخلت نہ کریں