سابقہ اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے مریم نواز کا پوٹریٹ بنایا اور سوچا کہ اس کو فروخت کرکے غریبوں کی مدد کروں گی لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود کسی نے مجھ سے نہیں خریدی ، جبکہ عمران خان کا پورٹریٹ بنائوں تو وہ فورا بک جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو ان کی پینٹنگ دینے کی کوشش کی لیکن پیسوں کے عوض، ان کی ٹیم میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ ہم مریم بی بی کے پوٹریٹ کو آپ سے مفت لینا چاہتے ہیں تو میں نے انکار کر دیا میں نے کہا کہ میں مفت میں نہیںدے سکتی ایک تو اس پر
میرا پینٹ لگتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے میرے ساتھ جڑے غریبوں کا رزق جڑا ہوا ہے . رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ مریم نواز کو یہ پتہ ہے کہ نہیں کہ ان کی ٹیم نے مجھ سے ان کے پورٹریٹ کے پیسے مانگے، رابی نے یہ بھی کہا کہ عمرا ن خان کا اللہ کے ساتھ کیا کنکشن ہے یہ ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے میں تو بس ان کے پورٹریٹ بناتی ہوں وہ فورا بک جاتے ہیں لیکن مریم کا پورٹریٹ دو سال تک میرے پاس پڑا رہا کسی نے خریدا نہیں.