گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مداحوں کو چہرے پرنور لانے کا راز بتادیا۔
باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر رابی پیر زادہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سارہ ایڈمن سے منسوب ایک تحریر پوسٹ کی گئی ہے جس میں رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ چہرے کا نور نماز سے آتا ہے۔
رابی نے کہا کہ جھوٹ نہ بولنے، دلوں میں نفرت نہ رکھنے اور ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے بھی چہرے پر نور آتا ہے۔
رابی پیر زادہ نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندر کا میل ڈھونڈ کر صفائی کرتا ہے۔
سابق گلوکارہ نے لکھا کہ جولوگ ہمیں برے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو ان کی کوئی بھی اچھائی یاد کریں اورکوشش کریں کہ وہ ایک اچھائی ان ساری برائیوں پرحاوی آجائے جوہمیں بدظن کرتی ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے۔
اس سے قبل رابی پیر زادہ نے من کی میل کو ختم کرنے کا طریقہ بتایا تھا کہ من کی میل کو ختم کرنے کے لئے پہلے اپنی میں کو ختم کریں اور میں کو ختم کرنے کے لئے عاجز بننا ضروری ہے اور عاجز بننے کے لئے ضروری کے کہ تم اپنی ہستی کو بھول جاؤ کہ تم کیا ہو بس تم اتنا یاد رکھو کہ تم خاک ہو خاک پر ہے اور تمہیں خاک میں ہی جانا ہے-
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔