خوبرو اداکارہ دارھیکا آپٹے آج کل اپنی فلم ”فورینزک“ کی پروموشن میں مصروف ہیں،فورینزک ملیالم فلم کا ری میک ہے ۔فلم کی پروموشن کے دوران رادھیکا آپٹے نے اٹھایا کچھ رازوں سے پردہ اور بتایا کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں کس کس طر ح سے پریشرائز کیا جاتا رہا ۔رپورٹس کے مطابق رادھیکا آپٹے نے فلم فورینزک کی پروموشن کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں کہا جا تا رہا کہ آپ پلاسٹ سرجری کروائیں ۔پریشرائز کیا جاتا رہا کہ آپ اپنی باڈی پر بہت ساری چیزیں کریں ،ناک کو بہتر کرنے کے ساتھ ،جبڑوں اور جسم کے دیگر حصوں کو بہتر کرنے کےلئے کبھی بوٹوکس اور کبھی پلاسٹک سرجری کرنے کا کہا جاتا رہا ۔رادھیکا نے مزید کہا کہ مجھے کہا جاتا رہا کہ میری ناک اچھی نہیں ہے گالوں کو فِل کرواﺅں ۔میں سب باتیں سن کر پریشان تو نہیں ہوئی لیکن پریشر محسوس کیا اور پھر فیصلہ کیا کہ
میں ایسا کچھ نہیں کروں گی۔مجھے ایسی تجاویز دئیے جانے پر غصہ تو آتا تھا لیکن اس چیز نے مجھے میری باڈی سے مزیدمحبت کرنے کا جذبہ دیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایسا کچھ نہیں کروں گی جیسا کہا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ فلم فورینزک میں رادھیکا آپٹے کے ساتھ پراچی ڈیسائی ،وسدھو دارا سنھگ اور روہت شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں، چوبیس جون کو زی فائیو پر فلم کا پریمئیر ہونے جا رہا ہے۔رادھیکا آپٹے کا کہنا ہے کہ فورینزک لوگوں کو بہت پسند آئیگی ۔