رفاقت علی نسوانہ نے بطور ڈی جی فوڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا

 
رفاقت علی نسوانہ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ادارے کے تمام انتظامی افسران سے ملاقات، قانونی اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ،بحیثیت ڈی جی فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گا۔قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ملاوٹ مافیا کے خلاف کام جہاد سمجھ کر کروں گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اعلان کر دیا

لاہور :رفاقت علی نسوانہ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق رفاقت علی نسوانہ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 35 ویں کامن سے ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلی آفس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے۔انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد تمام انتظامی افسران سے ملاقات کی اورادارے کے قانونی اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ان کا کہناتھا کہ بحیثیت ڈی جی فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گا۔قوانین پر مکمل عمل درآمد، صوبہ بھر مین فوڈ بزنس کی لائسنسگ پر خصوصی توجہ ہو گی۔قوانین کو عالمی معیار پر لانے، انڈسٹری اور عوام کی آگاہی پر بھی کام ہو گا۔فوڈ لیبارٹریوں، دودھ کی چیکنگ کے نظام کو بنیادی سطح تک پھیلایا جائے گا۔انہوں نے واضح کیاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ملاوٹ کے خاتمے کے مشن کو پورا کرے گی۔قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ملاوٹ مافیا کے خلاف کام جہاد سمجھ کر کروں گا۔
                                           

Comments are closed.