رافیل ہو یا کچھ اور.. 27 فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کا دبنگ اعلان

رافیل ہو یا کچھ اور 27 فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رافیل ہو یا کچھ اور 27 فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑےہ یں اورکھڑے رہیں گے،پاکستان خطےمیں ہتھیاروں کی دوڑنہیں چاہتا،سارک کونسل اجلاس میں بھارت نے اعتراض اٹھایا،بھارت سے خیر کی توقع نہیں،سارک سربراہ اجلاس سےمتعلق جائزہ لیا جارہا ہے، پاکستان اسلحے کی دوڑمیں شامل ہونے کوتیارنہیں، دنیا خطے کواسلحے کی دوڑ میں نہ دھکیلے،

بھارت کو فرانس کی طرف سے پہلا رافیل طیارہ مل گیا۔ اس موقع پر وزیروزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس موقع پر روایت کے مطابق رسوم ادا کیں۔ راجناتھ نے رافیل طیارہ پر اوم لکھا اور طیارہ میں ’رکشا سوتر‘ باندھا۔ وزیردفاع نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ طیارہ پر ناریل، پھول وغیرہ چڑھائے اور طیارہ کے ٹائروں کے نیچے لیموں بھی رکھے۔

کیا پی اے ایف کو پہلے ہی معلوم ہوچکا ہے اور رافیل فائٹر جیٹ کے راز کھل چکے ہیں جو ہندوستانی فضائیہ کو پہنچائے جائیں گے؟

دریں اثنا وزیر دفاع نے طیارہ ساز داسو کمپنی کا بھی دورہ کیا۔ فرانس اور ہندستانی فضائیہ کے سینئر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

یاد رہے کہ رافیل طیارہ پر 300کلومیٹر تک مار کرنے والی اسکیلپ اور میٹیور میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں۔ اس طیارہ میں نیوکلیئر بم لے جانے کی بھی صلاحیت ہے۔

بھارت کے فرانسیسی ڈاسالٹ رافیل میڈیم ویٹ ملٹیرول فائٹر کے متنازعہ حصول ، جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کو بدعنوانی کے ایک سنگین کٹہرے میں لایا ہے ، جس کی وجہ سے پلیٹ فارمز کے انتہائی اخراجات کے لنک ہیں ، مبینہ طور پر حالیہ اطلاعات کی وجہ سے اس کو مجروح کیا گیا ہے۔ پاکستانی پائلٹوں کو طیارے تک رسائی دی گئی اور انہیں فرانس میں چلانے کی تربیت دی گئی۔

 

کانگریس کے رہنما گورو گوگوئی نے بھارتی پارلیمنٹ کے احاطہ میں اعلان کیا کہ رافیل میں کرپشن ہوئی ہے ،مودی سرکاراسے نہیں چھپا سکتی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر رافیل کے حوالہ سے سچائی سامنے لا کر رہیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ رافیل طیاروں کی‌خریداری کے حوالہ سے کرپشن کو سامنے لانا ضروری ہے تا کہ مودی کی اصلیت کو سب کے سامنے لایا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت کا کسان ، مزدور، ہر شہری پریشا ن ہے، لیکن مودی سرکار کو کوئی فکر نہی.

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے فروری میں‌ بالا کوٹ میں‌ پانچ سپائس بم گرائے تھے اور نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ایئر فورس نے دو بھارتی طیارے تباہ کر دیے تھے. پاکستان میں‌ محکمہ جنگلات کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے خلاف بالا کوٹ میں‌ چند درختوں کے جل جانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا.

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

Comments are closed.