باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، گھر سے خواتین کا باہر نکلنا محال ہو چکا ہے، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، اب ایک اور واقعہ پیش آیا ہے
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں نوجوان نے گلی سے گزرتی باپردہ خاتون سے بدتمیزی کی، خاتون کے شور مچانے پر فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے تا ہم تھانے میں ابھی تک خاتون کی جانب سے درخواست نہیں آئی نہ ہی کسی نے رابطہ کیا ، خاتون رابطہ کر ے گی تو ملزم کی شناخت ہو گی اور مقدمہ درج ہو گا
قبل ازیں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم خواتین کو ہراساں کر رہا ہے، ویڈیو سے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا
شہر قائد کراچی میں گزشتہ چند مہینوں سے خواتین کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ان حرکات سے خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے، اوباش نوجوان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے .کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نے ہی سڑک پر جانیوالی لڑکی کو ہراساں کیا تھا ، پولیس ابھی تک واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار نہیں کر سکی،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار