راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

0
101

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

راہ چلتی طالبات کو و ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا گیا، لاہور کے علاقے اولڈ انارکلی میں راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار کر لیا گیا، ڈی ایس پی منیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ مبشر نامی اوباش نے طالبات سے فون نمبرز مانگتے ہوئے ہراساں کیا، ملزم کو تھانہ اولڈ انارکلی کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ،مبشر نامی ملزم اس سے پہلے بھی ایسی حرکات کر چکا،ملزم کی خاتون سے نازیبا حرکات پر درگت بنائی گئی تھی،ملزم اپنی حرکات سے باز نہ آیا اور آج پھر پکڑا گیا، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں، غلام محمود ڈوگرنے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دے دیا

دوسری جانب پنجاب کے شہر بھوآنہ میں ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار ہوگئی ۔نواحی علاقہ ٹھٹھہ محمدشاہ میں اوباش نے دن دیہاڑے گھر میں اکیلی لڑکی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بھوآنہ میں آئے روز زیادتی اور جنسی درندگی واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔جہاں پر ایک اور حوا کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بناڈالا گیا ۔نواحی گاؤں ٹھٹھہ محمدشاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر گاؤں کے رہائشی اوباش علی حسنین نے اسلحہ کے زور پر گھر میں اکیلی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔لڑکی کے انکار کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔متاثرہ لڑکی کے مطابق اس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔اور اسکی عزت تار تار کرنے کے بعد برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کیا گیا جہا ں ابتدائی طبی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد بھوآنہ پولیس نے ملزم علی حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
متاثرہ لڑکی ک. اور اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

@MumtaazAwan

Leave a reply