راحت فتح علی خان نے دبئی میں سال کے آخری میوزیکل شو میں دھوم مچا دی

دبئی ( باغی نیوز) راحت فتح علی خان نے دبئی میں سال کے آخری انٹر نیشنل میوزیکل شو میں دھوم مچا دی اس موقع پر موسیقی کے ہزاروں شائقین نے شرکت کر کے شو کو یادگار بنا دیا مداح روت پر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے اور اپنے پسندیدہ گانوں پر جھومتے رہے اس صوفیانہ اور رومینٹک گیتوں سے سجی محفل کو شائقین نے بے حد سراہا اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ سال 2019 ان کے لئے بہت شاندار رہا انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 میں قوالی کنسرٹ زیادہ ہوں گے ہم جب زیادہ کمرشل شوز کرتے ہیں تو اس کے بعد قوالی کا رنگ جماتے ہیں

Comments are closed.