مزید دیکھیں

مقبول

پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو میں ایک بیان کے دوران پیوٹن نے عندیہ...

جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان میوزک انڈسٹر ی کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹر ی کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے 6 سال قبل ریلیز کئے گئے البم ’بیک ٹو لو‘ کا گانا ’ضروری تھا‘ یوٹیوب پر ویوز کے لحاظ سے ریکاڑ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا-

راحت فتح علی خان کے البم ’بیک ٹو لو‘ کے اسی گانے ’ضروری تھا‘ نے سب سے زیادی شہرت حاصل کی تھی-

راحت فتح علی خان کے گانے ’ضروری تھا‘ کی آفیشل ویڈیو کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی جس کے بعد یہ گانا کسی بھی پاکستانی گانے کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور پسند کیا جانے والا گانا بن گیا ہے۔جبکہ مذکورہ گانا دیکھنے والوں کی تعداد میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEU1XwEjRV8/?utm_source=ig_embed
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان نے سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ایک پوسٹ بھی شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان گانے ’ضروری تھا‘ نے ایک عرب کا سنگ میل عبور کر لیا ہے-

خیال رہے کہ 8 جون 2014 کوریلیز ہونے والے اس گانے کو 2015 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ میں شامل بھی شامل کیا گیا تھا فلم میں شامل اس گانے کی ویڈیو کو بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان، اداکار کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم پر پکچرائز کیا گیا ہے۔

راحت فتح علی خان کے گائے گئے گانے کو کمپوز ساحر علی بگا نے کیا تھا جبکہ اس کو تحریر پاکستانی معروف شاعر اور مصنف خلیل الرحمن قمر نے کیا تھا-

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر موثرصدر قرار دیا

ڈرامہ سیریل ثبات میں میرال کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟