رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق
رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق ہو گئے.
رحیم یارخان کے قصبے فیروزہ میں بارش کے دوران چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے شاہی روڈ فیروزہ اڈہ پر حادثہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی خرابی کے باعث سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
مسافر کوچ میں سوار تمام افراد ٹریلر کے نیچے د ب گئے تھے، کوچ میں سوار مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مذید برآں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے.وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا.وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتظامی افسران موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.