(نمائندہ باغی ٹی وی)

 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تبادلہ ہونے والے افسران اسسٹنٹ کمشنر خانپور فارق قمر، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختار احمد، ڈی او ایلیمنٹری عزیز قریشی کے اعزاز میں الوداعی جبکہ خانپور میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر اور اے ایس پی صدر سید سلیم شاہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ڈی پی او عمر سلامت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، کاشف ڈوگر، آصف اقبال، ریاست علی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں افسران پر مشتمل ایک بہترین ٹیم دستیاب ہے اور قابل اطمینان بات ہے کہ تبادلہ ہونے والے افسران اپنے شعبوں میں بہترین محکمانہ سروسز ڈلیوری کے معیارمیں اضافہ اور عوامی سہولیات کے اقدامات کر کے جا رہے ہیں جو نئے تعینات ہونے والے افسران کے لئے چیلنج ہیں کہ وہ اپنے پیش رو کے اقدامات کو مزید بہتر انداز سے آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ہم میں سے بہت سے افسران صوبہ و ملک کے بیشتر اضلاع میں سروسز انجام دے کر آ رہے ہیں اور مستقبل میں مزید اضلاع میں محکمانہ سروسز انجام دیں گے لیکن دوران سروس اپنی جائے تعیناتی پر عوامی فلاح وبہبود اور ضلع کی تعمیر و ترقی سمیت اپنے محکموں میں بہتر گورننس کے ساتھ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے پر عوام افسران کو ہمیشہ یادرکھتے ہیں۔انہوں نے تبادلہ ہونے والے افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہ جس طرح انہوں نے اس ضلع میں خدمات سر انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں اور آنے والے افسران بھی اسی جذبہ ولگن سے اپنے فرائض کی انجام دہی کریں۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی آپسی کوارڈینیشن کی عوامی مسائل حل کرنے میں آسانیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہترین رابط کی بدولت سروسز ڈلیوری کے معیار میں اضافہ ہوا ہے میں ضلعی محکموں جبکہ ڈپٹی کمشنر پولیس سے متعلقہ مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہیں جس پر فوری عملدرآمد کیا جاتا ہے۔بعد ازاں تبادلہ ہونے والے افسران کو یادگاری گفٹس جبکہ نئے تعینات ہونے والے افسران کو گلدستے دیئے گئے۔

Shares: