رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ خوراک کسی نوٹیفکیشن کے بغیر رحیم یارخان سے آٹا ضلع سے باہر بھیجنے پر بلاجواز اور غیر قانونی طور پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کروارہا ہے۔تین دن کے اندر اگر جھوٹے مقدمات کا اخراج نہ کیا گیا تو بہاولپور ڈویژن سمیت پورے جنوبی پنجاب میں فلور ملز آٹے کی سپلائی بند کردیگی۔ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمود خاں درانی نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے صوبے سے کوئی بھی چیز دوسرے صوبے میں بھجوا سکتے ہیں آئین پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی یہ ہمیں اجازت دی ہے کہ ہم اپنی خریدی ہوئی گندم کو پورے ملک میں جہاں ضرورت ہو بھیج سکتے ہیں۔ہم نے محکمہ خوراک اور حکومت سے ہمیشہ بھر پور تعاون کیا ہے ہم نے سیکرٹری فوڈ کے کہنے پر آٹے کی قیمت میں تین روپے فی من قیمت کم کی اسی طرح اس وقت ہم محکمہ خوراک سے جو گندم خرید رہے ہیں وہ ہم بہاولپور سے اُٹھا کر لا رہے ہیں جوکہ محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیں گندم رحیم یارخان میں مہیا کرے مگر ہم نقصان برداشت کررکے محکمے سے تعاون کررہے ہیں اس کے باوجود کوئی نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باوجود اور کوئی پابندی بھی نہیں اس کے باوجود ہمارے آٹے کے ٹرکوں کو روک کر فلور ملز مالکان پر مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے ہم آئندہ دو روز کے اندر ہائی کورٹ میں انصاف کیلئے جارہے ہیں جہاں سے ہمیں پورے انصاف کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تمام چیزوں پر تعاون کیلئے تیار ہیں مگر ہمیں سمگلر نہ بنایا جائے اور ہماری عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔کیونکہ ہم اس ملک میں اپنا کاروبار کررہے ہیں ہمیں عزت دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے اور وہ اوپر سے کسی اشارے پر کام کررہی ہے۔اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع کے عہدیدار حاجی غلام کبریا‘ثاقب غفار‘عاطف غفار، چوہدری طالب حسین‘ احمد شاہ ہمدانی‘ چوہدری جہانزیب‘ جاو ید ارشاد‘ رئیس اکمل ورند‘ میاں شوکت حیات‘ چوہدری فہیم شفیق ودیگربھی موجودتھے۔

رحیم یارخان سے آٹا ضلع سے باہر بھیجنے پر محکمہ خوراک فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کروارہا ہےفلور ملز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمود خاں دران
Shares: