رحیم یارخان پولیس کا زبردست اقدام
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/06/1-2.jpg)
رحیم یارخان (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی 518بوتل شراب برآمد دو ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزم دانش کے انکشاف پر پولیس نے چھاپہ مار کر رضوان کو گرفتارکیا ندیم فرار ہو گیا۔ ڈی ایس پی عباس اختر نے تھانہ اے، بی اور سی ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل سنے۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی عباس اختر نے تھانہ بی ڈویژن میں ایس ایچ او محمد رمضان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بی ڈویژن سب انسپکٹر غلام فرید نے دوران ناکہ بندی وائرلس پل سے دیگر نفری کے ہمراہ ایک مشکوک رکشہ ڈرائیور سے چیکنگ دوران دو جیری کین شراب اور ڈبہ سے تیس خالی بوتل شراب برآمد ہونے پر اسے حراست میں لیا جس نے اپنا نام دانش بتایا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ مال رضوان اور ندیم کا ہے جو بستی امانت علی میں کرائے کا مکان لے کر شراب کا دھندہ کرتے ہیں، ملزم دانش کی نشاندہی پر بستی امانت علی میں چھاپہ مارا تو 518 بوتل شراب و دیگر سامان پیکنگ برآمد کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا جبکہ ندیم نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اہل علاقہ نے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو مالائیں پہنا کر اپنی جذبات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ڈٖی ایس پی سٹی عباس اختر نے تھانہ اے ڈویژن میں ایس ایچ او اسداللہ مستوئی، بی ڈویژن میں ایس ایچ او محمد رمضان اور تھانہ سی ڈویژن میں ایس ایچ او محمود الحسن کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے حکم و ہدایات جاری کی