دہلی:بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بی جے پی کی ایما پر دھرنے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے گزشتہ روز وجے چوک میں راہول گاندھی اور پارٹی کے کئی دیگر ارکان کو حراست میں لے لیا ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطبق کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی ای ڈی میں پیشی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ راہول گاندھی اور دیگر ارکان نے ایوان صدر جانے کی کوشش کی۔جس کے بعد پولیس نے راہول گاندھی ودیگر ارکان کو گرفتار کر لیا۔

راہول گاندھی کا کہنا ہے مودی سرکار کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کا مبینہ غلط استعمال کیا جا رہا ہےانہوں نے دیگر کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع گاندھی کے مجسمے سے وجے چوک کی طرف احتجاجی مارچ نکالا تھا۔

گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت پولیس اسٹیٹ ہے اوروزیراعظم نریندر مودی بادشاہ ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں دوسری بار پوچھ گچھ کی جا رہی تھی، پہلی بار ان سے پوچھ گچھ 21 جولائی کو کی گئی تھی۔

Shares: