جبری چھانٹیوں اور تنخواہ نہ بڑھانے کے خلاف ریل مزدور اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
باغی ٹی وی : ریل مزدور اتحاد نے ریلوے ہیڈ کواٹرا میں دھرنا دیا. مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی .ریل مزدور اتحاد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا احتجاجی دھرنے میں قائد لیبر یونین محمد سرفراز خان صدر لیبر یونین چودھری عنایت گجر، صدر ڈپلومہ فیڈریشن میاں محمود ننگیانہ ، صدر ریلوے ورکریونین میاں خالد محمود . رانا معصوم علی. راجہ راضون ستی . جنرل سکڑیری سپروائزار ایسویسی ایشن حافظ عرفان منیر. سکڑیری نشرواشاعت ریل مزدور اتحاد محمد عاصم سمیت یونینز کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی .اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے خطاب کیے جس میں مزدور رہنما محمد سرفراز خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا جینے حرام کرنے والوں ہم تم سکون سے نہیں رہنے دیں گے.
.میاں خالد محمود کاکہنا تھا کہ جہدوجہد کا دائر پورے پاکستان میں پھیلا دیا جائے گا.
چوھدری عنایت علی گجر نے کہا کہ حکمرانوں تمیں مزدورں کے غضب سے تمارے کوئی آقا نہیں بچا سکے گا..حافظ عرفان منیر نے کہا کہ چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے.
رانا معصوم علی نے کہا کہ سالانہ انکریمنٹ کی کٹوتی نہ منظور. راجہ راضون ستی نے کہا کہ ظلم وزیادتی کے خلاف ریلوے ملازمین سیسہ پلائی دیوار ہیں. ناصر محمود کہنے والوں نے کہا کہ چھانٹیوں کرنے والوں تمہاری چھانٹی ہونی والی ہے.
ریل مزدور اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ pic.twitter.com/OI9IQowJCL
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 14, 2020
جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں100 فیصد اضافہ کیا جائے.جبرانہ چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے. رہٹائر ہونے والے ملازمین کو گریجویٹی سمیت تمام بقایاجات فوری ادا کیا جائے.
سکیلوں کی اپ گریڈیشن کی جائے. ٹیکنیکل الاؤنس تنخواہ کا 25 فیصد کیا جائے. ٹی.ایل.اے کنٹریکٹ اور پرائم منسٹر پیکج کے ملازمین کو مستقل کیا جائے.