ریلوے ٹریک کے قریب گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون پولیس نے کی گرفتار

0
34
ریلوے ٹریک کے قریب گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون پولیس نے کی گرفتار

ریلوے ٹریک کے قریب گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون پولیس نے کی گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کی ہدایات کے مطابق کراچی، حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

حیدر آباد میں ہوسڑی پولیس نے کاروائی میں خاتون منشیات سپلائر گرفتار کر لی،ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخکی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس نے منشیات فروشوں و سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ،ڈی ایس پی ہوسڑی فدا حسین لغاری کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر خادم حسین بھٹی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نیو کالونی ریلوے ٹریک کے قریب سے خاتون منشیات سپلائر بنام نور جہاں سرائی کو چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی ،ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ہوسڑی پولیس نے گرفتار ملزمہ کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق تھانہ پاکستان بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان بنام راؤف تابش عرف سنی ولد محمد انور اور امیر معاویہ ولد یوسف کو سرقہ شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا۔ برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KLI-4036 کی گمشدگی کا مقدمہ الزام نمبر 353/2022 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے ،تھانہ پیرآباد پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا فروش ملزمان بنام شیر زمان ولد جمال سعید اور شوکت علی ولد محمد ارشد کو 55 پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے مداخلت بےجامجرمانہ میں ملوث 07 ملزمان بنام ارباز ولد جاوید، سمیع اللّٰہ ولد محمد خان، اعظم ولد طالب، ثقلین ولد یٰسین، فیض ولد متین، آصف ولد نسیم اور سیف اللّٰہ ولد فرمان اللّٰہ کو 09 موبائل فونز اور ہینڈ واچ سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں ضابطے کے تحت مقدمات درج ہیں

Leave a reply