سر سید ایکسپریس افتتاح, وزیراعظم کی آمد, راولپنڈی کے شہری کونسا روٹ استعمال کریں

0
204

راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی پہنچ رہے ہیں اور وہ راولپنڈی تا کراچی نان سٹاپ سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے, اس موقع ریلوے سٹیشن کے اطراف میں تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں اور ریلوے سٹیشن مین گیٹ کی طرف جانے والے راستوں میں خاردار تار بچھا دی گئی ہے.مسافروں کے لئے گیٹ نمبر 2 کو کھولا گیا ہے وہیں سے ٹرینیں اپنے اوقات پر روانہ ہونگے. آئی جے پی روڈ کی طرف سے صدر جانے والے شہری پشاور روڈ کا استعمال کریں اور صدر سے آئی جے پی روڈ کی طرف جانے والے افراد بھی یہی روڈ استعمال کریں اس کے علاوہ حیدر روڈ, ریلوے روڈ بنک روڈ بھی بند کردیا گیا ہے شہری وہ بھی استعمال نا کریں ڈھوک رتہ اور اس کے اطراف کے شہری بھی فوارہ چوک والا روٹ استعمال کریں

Leave a reply