ریلویز نے سیلاب سے متاثرہ ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

0
37

لاہور:محکمہ ریلوے نے سیلاب کے باعث بند ہونیوالی مسافر ٹرینیں 2 اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، ٹرینیں اضافی کوچز کے ساتھ چلیں گی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے ہوگا، ریلوے نے بحال کی گئی ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں 2 اکتوبر سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی کے مطابق خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس کو 2 اکتوبر سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلایا جائے گا۔

ریلویز کے مطابق 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی اور پاک بزنس ایکسپریس کو بحال کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحال کی گئی ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔سیلاب کے باعث مسافر ٹرینوں کی بندش سے محکمہ ریلوے کو روزانہ کروڑوں جبکہ اب تک 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

Leave a reply