سپریم کورٹ پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت آج ہو رہی

0
36

سپریم کورٹ پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت آج ہو رہی
باغی ٹی وی ریلوے خسارہ کیس میں عدالت نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

گزشتہ روز ریلوے نے بزنس پلان پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس کے مطابق ریلوے بزنس پلان کے ذریعے مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور سستا سفر فراہم کیا جائے گا اور بزنس پلان کے زریعے ریلوے مالی طور پر پائیدار ادارہ بنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بزنس پلان پر عمل در آمد کے لیے ریلوے کو تمام متعلقہ اداروں کی معاونت درکار ہو گی جبکہ ریلوے کی باوقار بحالی کے لیے حکومت کی مکمل سیاسی و مالی حمایت بھی درکار ہو گی۔رپورٹ میں مشورہ دیا گیا کہ ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے گورننس اور ریلوے بورڈ کی نگرانی ہونی چاہیے جبکہ ریلوے کے نظام کو مکمل ڈیجیٹل اور نجی سیکٹر کو ساتھ شامل کرنا ہو گا۔

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

واضح‌ رہے کہ 28 جنوری کو ہونے والے سماعت میں سپریم کورٹ نے ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا تھا پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے پاس نہ سگنل ہے نہ ٹریک اور نہ بوگیاں،ریلوے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے،ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دے دیتے ہیں،

Leave a reply