لاہور:لاہور:بارش کے ساتھ ہی متعدد فیڈرٹرپ،نشترکالونی اندھیروں میں ڈوب گئی ،بجلی غائب ، لیسکو غائب ،اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور کے کئی حصے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق بارش کے بعد کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کی وجہ سے لاہور سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔لاہور میں ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔بارش کے بعد حبس میں ا ضافہ ہو گیا ۔

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق اس وقت لاہور کا علاقہ نشترکالونی اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اوربجلی غائب ہونے کے ساتھ ساتھ لیسکو کا عملہ بھی غائب ہوگیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پانی سے بھی بہت تنگ ہیں

دوسری طرف مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بارنہیں ہوا بلکہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو نشترکالونی سے بجلی بھی غائب ہوجاتی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقے میں لیسکوکی کارکردگی بالکل صفر ہے

شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام جان بوجھ کراس علاقے کونظرانداز کررہے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیسکو حکام بھی نشترکالونی کے لوگوں کوجان بوجھ کراندھیروں میں رکھ رہے ہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہورجیسے بڑے شہرمیں اگریہ صورت حال ہے پھرباقی ملک میں کیا حال ہوگا

Shares: