کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کیخلا ف سازشوں کا سد باب بروقت،منصفانہ انتخابات سے ہی ممکن ہے،اداروں کے اندر بیٹھے لوگ بھی نواز شریف سے امید لگائے بیٹھے ہیں،کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ اسرائیل، انڈیا کی فنڈنگ کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا تھا جو وہ اربوں روپے اپنی افواج، انٹیلیجنس اداروں پر خرچ کرکے75 سالوں میں نہ کرسکے وہ آدھی قمیت میں 9،10 مئی کو کروا لیا،
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے اربوں روپے کی فنڈنگ ہوئی 9 اور 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کا کھلا ثبوت دیا وہ کھیل کھیلا گیا جو پاکستان کے مفادات کے خلاف تھا اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے فارن فنڈنگ کیس 11 سال سے آج تک فیصلے سے بچا ہوا ہے اگر اس کیس کا نتیجہ سامنے آنے دیا جاتا تو قوم کو پتہ چل جاتا آج اسرائیل 9 اور 10 مئی کے مرکزی ملزم کو بچانے کی بات کرتا ہے، ہمیں کوئی بتا دے کہ ہماری ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں، جب ان کی ریاستوں میں ایسا جرم ہوتا ہو تو کیا انسانی حقوق کی آڑ میں دوسری ریاستیں بھی ان کو بچانے کی کوشش کرتی ہیں
نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی