پولیس والے بھی اپنے ہی ہیں‌،پولیس کیلئے آواز اٹھائیے

0
160

لاہور:پولیس والے بھی اپنے ہی ہیں‌،پولیس کیلئے آواز اٹھائیے،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک پیغام بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں پولیس والوں کے لیے آوازاٹھانے کی درخواست کی گئی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے نمائندے کا کہنا ہےکہ دو دن مختلف ناکوں کا سروے کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اکثر پولیس اہلکار جو ڈیوٹی پر تعینات ہیں وہ ہوٹل اور ریسٹوران بند ہونے کی وجہ سے یا تو بھوکے رہ کر ڈیوٹی دے رہے ہیں یا پھر کسی اہلکار کا گھر اگر خوش قسمتی سے قریب ہے تو ادھر سے کچھ کھانے کو مل رہا ہے۔

کچھ اضلاع سے البتہ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ وہاں پولیس اہلکاروں کے کھانے پینے کا سرکاری طور پر بندوبست کیا گیا ہے۔ ہماری تمام IG, DIG, RPO, SSP صاحبان سے گزارش ہے کہ پولیس اہلکار جہاں جہاں بھی تعینات ہیں انکے کھانے پینے کا مناسب بندوبست کیا جائے۔

یہ پولیس اہلکار ہماری حفاظت کی خاطر دن رات پہرہ دے رہے ہیں آئیے ان کی آواز بنیں۔

Leave a reply