سرگودھا۔31جولائی(اے پی پی)راولپنڈی میں تربیتی طیارے کے حادثہ میں شہید افسران اور شہریوں کیلئے دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے جبکہ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہید اور جانبحق شہریوں کے اللہ تعالیٰ درجات بلند کرے اور زخمیوں کو صحت عطاء فرمائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر ہونیوالی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھارت کی کئی چوکیاں تباہ کیں جس میں بھارت فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے جس نے ہر موقع پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
ٹیگز: