راجہ بشارت کی مناواں میں قتل کی گئی بچی کے ورثا سے ملاقات

معصوم بچی کا قتل انتہائی بربریت،وزیراعلیٰ پنجاب کا برہمی کا اظہار

راجہ بشارت کی مناواں میں قتل کی گئی بچی کے ورثا سے ملاقات

صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے پنجاب اسمبلی چیمبر میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ورثا سے ملاقات کی۔ سات سالہ بچی کو گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے مناواں میں درندگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ راجہ بشارت نے اپنی اور وزیراعلی کی جانب سے ورثا سے دلی صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی ہر صورت میں فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ راجہ بشارت نے پنجاب حکومت کی طرف سے بچی کے لواحقین کو امدادی رقم کا چیک دیا۔ وزیراعلی چوہدری پرویز الہی نے اپنی جیب سے بھی متاثرہ خاندان کیلئے امدادی رقم بھجوائی۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے جلد انصاف ملنے کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی معاشرے میں انصاف کی فراہمی کی ہی جنگ لڑ رہی ہے اور چیئرمین عمران خان ہماری اس جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرمناک واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور میں دونوں متاثرہ فیملی سے ملنے گئے اور میں خود چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر دوبارہ وہاں جاؤں گا۔ وزیراعلی پنجاب کمسن بچی کے کیس میں مسلسل اپ ڈیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ انسانیت سوز حرکت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں

واضح رہے کہ مناواں میں 10 سالہ ماریہ کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے،انویسٹی گیشن پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہو چکی ہے، سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے دن سے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ میڈیکل اور فرانزک کی رپورٹس کی روشنی میں مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

واضح رہے کہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جا چکی ہے والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

Comments are closed.