راجہ بشارت نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

0
68

راجہ بشارت نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پنجاب کے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

راجا بشارت کی نااہلی کے لیے دائر کیس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر قانون پنجاب نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے۔ نااہلی کی یہ درخواست راجا بشارت کی سابقہ اہلیہ سیمل وحید نے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کر رکھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں راجہ بشارت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت معزز الیکشن کمیشن کے احکامات کو نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نااہلی کیس میں جواب جمع کروانے کے متعدد بار احکامات جاری کیے۔راجہ بشارت کو کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروانے کے 5 بار آخری مواقع بھی دئیے گئے

درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت نے 4 اور 27 فروری، 5 ، 12 اور 24 مارچ، 14 اپریل اور 3 جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے باوجود جواب جمع نہ کروایا۔ راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن کے حکم کو سنجیدہ نہ لے کر ہوا میں اڑایا۔ راجہ بشارت نے نااہلی سے بچنے کے لیے کاروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ راجہ بشارت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔

درخواست گزارنے کہا کہ راجہ بشارت کے خلاف الیکشن ایکٹ کی دفع 10 آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے۔ راجہ بشارت کے الیکشن کو سرے سے کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply