الیکشن ٹربیونل،راجہ خرم نواز نے فارمز اور بیان حلفی جمع کروا دیا

این اے 48 سے متعلق ٹریبیونل نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی
0
91
election

اسلام آباد الیکشن ٹریبونل،این اے 48 کے انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن پٹیشن پر سماعت ہوئی

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی،راجہ خرم نواز نے اپنا جواب، تمام فارمز اور بیان حلفی ٹریبیونل میں جمع کروا دیے، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر پر لازم ہے کہ وہ فارم 45 پولنگ ایجنٹ کو دے،پریزائیڈنگ افسر اگر فارم 45 نہیں دیتا تو اس نے وجوہات لکھنی ہیں،پریذائڈنگ افسر کو بلائیں گے پوچھیں گے کیا انہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں؟261 پریذائڈنگ افسر ہیں ان تمام کو پارٹی تو نہیں بنا سکتے،

کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو کون ذمہ دار ہے؟ہم تہہ تک جائینگے، جسٹس طارق محمود جہانگیری
عدالت نے ممبر اسمبلی راجہ خرم نواز اور ریٹرننگ افسر کو فارم 45، 46، 47 رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ آپ نے ای ایم ایس سسٹم کا کیا کیا؟ پریزائیڈنگ افسران نے فارمز آپ کو بھیجے یا نہیں؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں اس کے بارے میں کمیشن سے پوچھ کر بتاؤں گا، جسٹس طارق محمود جہانگیر ی نے کہا کہ پریزائڈنگ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولنگ ایجنٹ کو تمام متعلقہ فارمز مہیا کریں، اگر پریزائیڈنگ افسر فارمز ایجنٹوں کو فراہم نہیں کرتا تو الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی،پریزائیڈنگ افسر دس پیکٹ بنائے گا اور سب پولنگ ایجنٹوں کے دستخط لے گا، اگر ایسا نہیں ہو گا تو وہ اسکی وجوہات لکھے گا،وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں تو اندر ہی نہیں جانے دیا گیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کیا آپ اور آپ کے ایجنٹ سے ان دس لفافوں پر دستخط لیے گئے؟علی بخاری نے کہا کہ نہ مجھ سے اور نہ میرے ایجنٹ سے سائن لیے گئے، وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا کہ یہ معاملہ الیکشن پٹیشن میں نہیں اٹھایا گیا، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ یہ سول کوٹ نہیں ٹریبیونل ہے، ہم نے معاملے کی تہہ تک جانا ہے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو کون ذمہ دار ہے؟ واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کسی حد تک بھی جائیں گے،

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کسی کو سرٹیفائیڈ کاپی چاہیے تو رجسٹرار کو درخواست دے کر لے سکتا ہے، اگر کوئی عام شہری بھی ریکارڈ دیکھنا چاہتا ہے دیکھ سکتا ہے کو کوئی روک ٹوک نہیں،کوئی جرنلسٹ بھی ریکارڈ دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے،این اے 48 سے متعلق ٹریبیونل نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply