راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر، وجہ کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواست پرفیصلہ موخر کر دیا گیا
نندی پورپاور پراجیکٹ میں تاخیرکرنے سے قومی خزانے کونقصان پہنچانے کا نیب ریفرنس دائر کیا گیا تھا،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت مختلف درخواستیں زیر سماعت ہیں،تمام درخواستوں پر ایک ساتھ 18مارچ کوفیصلہ سنایا جائے گا،
دوسری جانب نیب نے متعدد ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیسز ختم کرنے کی درخواستوں کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے تمام بااثر اور بڑے ملزمان کی بریت درخواستوں کیخلاف جوابات تیار کرلیے۔
مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،
نیب کے مطابق میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کو بری کرنے کی 100 درخواستوں کی مخالفت کی جائے گی، میگا منی لانڈرنگ، جعلی بنک اکاونٹس، رینٹل پاورکیسز میں بریت کی درخواستوں کے جواب تیار کرلیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور منصوبوں سے قومی خزانہ کو اربوں نقصان پہنچایا، عدالت سے راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
رینٹل پاور ریفرنس کے دیگر ملزمان مسعود چشتی، شمائلہ محمود کی درخواستوں پر بھی نیب نے مخالفت کی، قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں دونوں ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔
بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار
نیب ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی، اکرم درانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف بھی نیب اپنا جواب جلد جمع کروائے گا۔ جعلی اکاونٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید کی درخواست بریت مسترد کرنے کیلئے نیب جواب جمع کروا چکا ہے۔
خیال رہے نیب ترمیمی آرڈینننس کے تحت بریت کی دائر درخواستوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہیں
دوسری جانب اپوزیشن کی مشاورت کے بعد اب حکومت ایک نیا ترمیمی آرڈیننس لا ئے گی جس میں اپو زیشن کی تجا ویز ت کو شامل کیا جا ئے گا اس سے پہلے آرڈیننس میں 5 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزمان کے لیے جیل میں بی کے بجائے سی کلاس کر دی گئی تھی جبکہ دوسرے ترمیمی آرڈیننس میں تاجروں اور سرکاری افسران کو چھوٹ دی گئی تھی۔