صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب،راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن کی نعرے بازی

0
43

صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب،راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن کی نعرے بازی
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیلاب اس سال پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،افواج پاکستان نے مشکل میں اتر کر لوگوں کی مدد کی، وفاقی و صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے، این جی اوز نے بہترین انداز سے متاثرین کی مدد کی،سیلاب سے 1500سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد بھی نہیں ہے،پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں،حکومت کی متاثرین سیلاب کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امریکا سے کانگریس کا وفد بھی سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے پاکستان آیا، نوجوان خود کو تیار رکھیں تاکہ مسائل کے وقت میدان میں اتر سکیں، سیلاب سے ہماری زراعت کو بھی بہت نقصان ہوا، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے،

تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے بھی صدر مملکت کے تقریر کے دوران احتجاج کیا سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں پلے کارڈ لہرا دیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو ایوان کا ماحول بہتر کرنے کی ہدایت کر دی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ میں کرسیاں خالی تھیں، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد ہوا تو یہاں دنیا کا بہترین نہری نظٖام موجود تھا، نوجوان تعلیم حاصل کئے بغیر بڑھاپے کو چلے گئے تو ملک کیلئے بڑا نقصان ہو گا، تعلیم کو عام کرنے کیلئے آن لائن تعلیم سب سے آسان ذریعہ ہے،ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں، یہاں آڈیو لیکس بھی ہوئیں،پانی کے ذخیرہ کیلئے ملک میں مزید ڈیمز چاہئے،پاکستان میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،جن بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے ان کو سکلز دیں،حکومت کو فصلوں کی انشورنس پر بھی توجہ دینی چاہیے،دنیا کی جنگیں اب سائبر کے میدان میں لڑی جا رہی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق 24 فیصد پاکستانی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،ذہنی تناو سائلنٹ کلر بن رہا ہے، ٹیلی ہیلتھ کے مواقع بڑھائے جائیں پاکستان امن چاہتا ہے،یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف اثرات پڑے، کمر توڑ مہنگائی کیلئے حکومت ہی سرتوڑ کوشش کرے گی، جمہوریت کی بہتری کیلئے میڈیا کی آزادی ضروری ہے،یوٹیوب بند کیا گیا تو پاکستان کو فنانشل نقصان ہوگا ،قوم اتحاد کے ساتھ بنتی ہے،میں اپنی زندگی میں آڈیو اورویڈیو لیکس نہیں سنتا تھا،پاکستان اورچین کی دوستی مستحکم ہے،سی پیک پاکستان اورچین دوستی کی سب سے بڑی مثال ہے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، کرپشن کے مسئلے پر نیب کو مضبوط کرنا چاہیے ،نیب کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے،نیب کو دوسروں پر ظلم اور ناانصافی کیلئے استعمال نہ کیا جائے،دنیا کرپشن کے جرم کو دیگر جرائم کی طرح نہیں دیکھتی،کرپشن کی بیخ کنی کرنے کے موضوع پر سب متفق ہیں،مقننہ اتنی محنت سے قانون بناتی ہے، بعض اوقات اس قانون کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے میرے خلاف دہشت گردی کا الزام لگا کہ یہ بندوقیں سپلائی کرتا تھا میری گزارش ہے کہ قوانین کو ان کے صحیح سیاق و سباق کے مطابق استعمال کیا جائے ،

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

Leave a reply