راجہ ظفر الحق کی درخواست پر سینیٹ کا اجلاس دس منٹ بعد ملتوی

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے دس منٹ بعد غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا، چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی،قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ ہم نے تحریک جمع کرائی ہے کہ اجلاس طلب کیا جائے ،ہم نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے معاملے پر ووٹنگ کی جائے،بجائے کے قرارادپرکارروائی ہوتی رولز 218 پر بجث کی گئی ،راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میری درخواست ہے سینٹ اجلا س ملتوی کیا جائے،چاہتے ہیں ہماری قرارداد پر یکم اگست کو اجلاس میں ووٹنگ ہو۔قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ ہم قائد حزب اختلاف کے موقف کی قدر کرتے ہیں،جس پر چیئرمین سینٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

 

چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

دوسری جانب جماعت اسلامی نے سینیٹ میں حکومت و اپوزیشن کسی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

 

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا

چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

Comments are closed.