راجہ بشارت نا اہلی کیس ، الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست دائر

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں راجہ بشارت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت معزز الیکشن کمیشن کے احکامات کو نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نااہلی کیس میں جواب جمع کروانے کے متعدد بار احکامات جاری کیے۔راجہ بشارت کو کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروانے کے 5 بار آخری مواقع بھی دئیے گئے

درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت نے 4 اور 27 فروری، 5 ، 12 اور 24 مارچ، 14 اپریل اور 3 جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے باوجود جواب جمع نہ کروایا۔ راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن کے حکم کو سنجیدہ نہ لے کر ہوا میں اڑایا۔ راجہ بشارت نے نااہلی سے بچنے کے لیے کاروائ کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ راجہ بشارت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔

درخواست گزارنے کہا کہ راجہ بشارت کے خلاف الیکشن ایکٹ کی دفع 10 آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے۔ راجہ بشارت کے الیکشن کو سرے سے کالعدم قرار دیا جائے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں وزیر قانون کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی

وکیل راجہ بشارت نے کہا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرالتواء ہے، اس لئے الیکشن کمیشن التوا دے۔ سیمل وحید نے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ بیک وقت دو فورمز پر ایک ہی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی،

سیمل وحید نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ سے 62 ون ایف کا ڈیکلریشن لینے کیلئے رجوع کیا ہے، جو کہ صرف عدالت کا اختیار ہے۔ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں الگ معاملات پر رجوع کیا گیا ہے۔ راجہ بشارت نے کاغزات نامزدگی اور بیان حلفی میں جھوٹ بولا اور معلومات چھپا کر الیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔

ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کے اختیارات ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر کم ہو جاتے ہیں؟ وکیل راجہ بشارت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر سوال نہیں اٹھا رہے،ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،ممبر الطاف قریشی نے کہا کہ ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ میں دائر ہر کیس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سیمل وحید نے کہا کہ کمیشن نے بارہا راجہ بشارت کو مواقع کیوں دیئے، لیکن راجہ بشارت نے جواب جمع نہیں کروایا کیونکہ ایف آئی اے کی رپورٹ سے اس کا جھوٹ ثابت ہو چکا؟ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کی التوا کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور نااہلی کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply