لاہور: راجن پور میں ویکسین کی مبینہ برآمدگی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق برآمد کی گئی ویکسین کا پولیو پروگرام سے کوئی تعلق نہیں۔ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجن پور کے قبائلی علاقے میں پھینکی گئی ویکسین کا تعلق پنجاب سے نہیں ہے۔ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے بیچ نمبر سے واضح ہوتا ہے کہ کہ برآمد کی گئی ویکسین کا تعلق کسی دوسرے صوبے سے ہے۔ پنجاب کے انسداد پولیو پروگرام نے ایسی تمام خبروں کی سختی سے تردید کی تھی جس کہا گیا تھا کہ پولیو ویکسین کی بہت بڑی تعداد پھینک کر زائع کی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو ویکسین کی مانییٹرنگ کا سخت نظام موجود ہے۔ مہم کے بعد پولیو ورکرز سے استعمال شدہ وائلز کو حاصل کر کے تلف کیا جاتا ہے

Shares: