راکھی ساونت جو کہ ہر وقت کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں ہی رہتی ہیں . آجکل ان کی والدہ کی بیماری کی وجہ سے میڈیا دن رات ان کو گھیرے رکھتا ہے. حال ہی میں راکھی جب اپنی ماں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچیں تو میڈیا نے ان سے فلم پٹھان اور کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹیزر کے ھوالے سے بات کی . راکھی نے کہا کہ سنا ہے کہ پٹھان اچھی اوپننگ لے رہی ہے میری دعا ہے کہ پٹھان دو سو نہیں دو ہزار کروڑ روپے کمائے اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہی ہو گا.ان سے جب سوال ہوا کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس بارے کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ یقینا اچھی فلم ہو گی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا ان دونوں خانز کو ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے. میری سلمان خان
اور شاہ رخ خان سے دعا ہے کہ دونوں میرا گھر بچا لیں میری ماں کو بچا لیں میری زندگی کو بچا لیں. انہوں نے کہا ہے کہ دونوں خانز نے ہمیشہ میری بہت زیادہ مدد کی ہے میری دعائیں ہر وقت ان کے ساتھ رہتی ہیں. میں پٹھان فلم دیکھنا چاہتی ہوں لیکن میری ماں کی بیماری کی وجہ سے میں ایسا نہیںکر پا رہی.